14 جنوری 2016 - 17:22
حزب اللہ کا جوان شام میں شہید ہو گیا

شام میں حزب اللہ کے ایک مجاہد نے تکفیری دھشتگروں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حزب اللہ کے ایک مجاہد نے تکفیری دھشتگروں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
’’محسن محمد خشاب‘‘ جن کا لقب سجاد شحور تھا شام میں دھشتگردوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
شہید خشاب جنوبی لبنان کے علاقے شحور کے رہنے والے تھے ان کے جسد خاکی کو آئندہ دنوں لبنان منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے کئی جوان شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں اور اس ملک میں اہل بیت اطہار کے روضوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲